11 اکتوبر، 2026، 9:07 AM

جنوبی یمن میں سعودی عرب سے وابستہ 400 سے زائد جنگجو ہلاک یا زخمی

جنوبی یمن میں سعودی عرب سے وابستہ 400 سے زائد جنگجو ہلاک یا زخمی

یمنی ذرائع کے مطابق، جنوبی یمن میں سعودی عرب سے وابستہ 400 سے زائد جنگجو ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ریاض کی حمایت یافتہ حکومت کے بعض کمانڈر بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اعلی یمنی عہدیدار نے بتایا کہ سعودی عرب اپنے حمایت یافتہ جنگجوؤں پر بھاری جانی نقصان کے باوجود میدان میں پیش قدمی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ لحج کے علاقے رأس العارہ میں اب تک 400 سے زائد سعودی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔ بھاری جانی نقصان کے باعث ان جنگجوؤں میں عدم اطمینان بڑھ رہا ہے۔

یمنی عہدیدار کے مطابق، سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام کی ناکامی نے ریاض کو اپنے حمایت یافتہ دستوں پر مزید دباؤ ڈالنے پر مجبور کیا ہے تاکہ جانی نقصان کی پروا کیے بغیر میدان میں پیش قدمی حاصل کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب یمنی میزائلوں کی تعداد اور درست نشانہ لگانے کی صلاحیت سے حیران رہ گیا ہے۔

اس یمنی ذریعے نے جنگ طول پکڑنے کے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض کمپنیاں اور سرمایہ کار بھی اب سعودی عرب سے نکلنے پر غور کر رہے ہیں۔

News ID 1942027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha